وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

جویریہ سعود کو یمنیٰ زیدی کی جعلی بچپن کی تصویر دکھانے پر شدید تنقید

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
جویریہ سعود کو یمنیٰ زیدی کی جعلی بچپن کی تصویر دکھانے پر شدید تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود عید اسپیشل پروگرام کے دوران ایک تنازع کا شکار ہو گئیں جب شو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی مبینہ بچپن کی تصویر غلط طور پر نشر کر دی گئی۔

(کراچی) پروگرام میں مشہور شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل کھیلا جا رہا تھا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں۔ تاہم ایک تصویر کو یمنیٰ زیدی کی بچپن کی تصویر قرار دیا گیا جو بعد میں ایک کم عمر لڑکی فریال حمید کی نکلی۔

بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ نشر کی گئی تصویر ان کی نہیں ہے۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد جویریہ سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے تصویر سوشل میڈیا سے بغیر تصدیق کے حاصل کی اور نشر کر دی، جس پر انہیں افسوس ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال حمید کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور ٹی وی شو میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی۔ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ٹیموں پر زور دیا ہے کہ کسی بھی تصویر یا مواد کو نشر کرنے سے پہلے تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 05:56 AM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا، مداحوں کے لیے امید بھرا پیغام
تازہ ترین

نُصرت بھروچا کا سرجری کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا، مداحوں کے لیے امید بھرا پیغام

بھارتی اداکارہ نُصرت بھروچا نے بالی میں حادثے اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر کے بعد سرجری کرانے پر پہلی بار سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔ اداکارہ نے غروبِ آفتاب کی تصویر کے ساتھ امید کا اظہار کیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے
اینٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کئی سال خفیہ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر انسٹاگرام پر آگئے

بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کئی سال خفیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بعد ’سیف علی خان پٹودی‘ کے نام سے اپنا اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔ پہلی پوسٹ میں لائبریری کی تصویر شیئر کی، جبکہ کرینہ کپور ان کی پہلی فالوور بن گئیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026
غزہ جنگ پر دستاویزی فلم کی پذیرائی، نیتن یاہو انٹیلی جنس اہلکاروں پر برہم
تازہ ترین

غزہ جنگ پر دستاویزی فلم کی پذیرائی، نیتن یاہو انٹیلی جنس اہلکاروں پر برہم

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ کی پذیرائی کے بعد نیتن یاہو نے انٹیلی جنس اور فوجی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ فلم میں 24 نامعلوم اہلکاروں نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے اہداف کی نشاندہی سے متعلق دعوے کیے ہیں

Web Desk13 اکتوبر، 2026