وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، پیٹرول 55 اور ڈیزل 100 روپے تک کم ہو سکتا ہے

W
Web Desk
8 اپریل، 2026
پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، پیٹرول 55 اور ڈیزل 100 روپے تک کم ہو سکتا ہے

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(اسلام آباد)ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گر گئی ہیں، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو عوام کو بڑی معاشی ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر 69 سینٹ تک آ گئی ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑنے کی توقع ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب بھی کر سکتے ہیں جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی اور توانائی سے متعلق حکومتی حکمت عملی کا اعلان متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہیں تو آئندہ دنوں میں مزید کمی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 8 اپریل، 2026 کو 01:17 PM

آخری تدوین: 8 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026