وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کراچی میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج

W
Web Desk
13 مئی، 2026
کراچی میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

(کراچی) ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ویسٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوئی، تاہم وہ اسلحے کا لائسنس پیش نہ کر سکی، جس پر اس کے خلاف الگ مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو گارڈن کے ایک رہائشی فلیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد فلیٹ کے مالک نے رہائش خالی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب جس فلیٹ کا پتہ مقدمے میں درج کیا گیا، وہاں رہائش پذیر خاندان نے پولیس کی کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ برس سے مذکورہ فلیٹ میں کرائے پر مقیم ہیں اور انمول عرف پنکی نامی کسی خاتون کو نہیں جانتے۔

متاثرہ خاندان نے سوال اٹھایا کہ پولیس نے ان کے گھر کا پتہ ایف آئی آر میں کیسے شامل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت کے باعث وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمہ کے قبضے سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد کی گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی انتہائی مطلوب ملزمہ تھی اور 10 مقدمات میں مفرور بھی قرار دی جا چکی تھی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ شہر میں منشیات کی خرید و فروخت اور سپلائی کے ایک منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات مخصوص رائیڈرز کے ذریعے سپلائی کرتی تھی، جبکہ خواتین رائیڈرز کو بھی استعمال کیا جاتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 مئی، 2026 کو 05:21 AM

آخری تدوین: 13 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عباس عراقچی
تازہ ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں جبکہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے جہاں آبنائے ہرمز، علاقائی سلامتی، جنگ بندی اور ایران امریکا تعلقات پر اہم مذاکرات ہوں گے۔

Web Desk11 جولائی، 2026
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، "مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوئی تو ایران مکمل تباہ کر دیا جائے گا"

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی تو امریکا ایران کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران، میزائل حملوں، اسرائیلی انٹیلی جنس دعوؤں، امریکا ایران مذاکرات اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

Web Desk11 جولائی، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 2018 اور 2019 کے مسماری احکامات واپس لے لیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے پاس ہے جبکہ ہر کارروائی قانون اور آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے

Web Desk10 جولائی، 2026