وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان کی بیٹی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں شہید، تربت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

W
Web Desk
16 مئی، 2026
بلوچستان کی بیٹی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں شہید، تربت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

بلوچستان کے شہر تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ بلوچ دہشتگرد حملے میں شہید ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور معصوم بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

( تربت) رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل شکیلہ بلوچ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد عناصر خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ کانسٹیبل شکیلہ بلوچ کو ایک بہادر خاتون پولیس اہلکار قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔

واقعے میں خاتون اہلکار کے شوہر اور بچے کے زخمی ہونے کو بھی افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس حملے کو بلوچ معاشرتی اقدار اور خواتین کے احترام کے خلاف اقدام کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 مئی، 2026 کو 03:32 PM

آخری تدوین: 16 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ انہیں پی او ایف کے آپریشنز، پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور کارپوریٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی، جبکہ دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب اور رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

Web Desk29 اگست، 2026
سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
پاکستان

سانحہ پمز تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، غیر معیاری سہولیات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں واقعے کی وجوہات، ذمہ داروں کے تعین، غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی اور پمز ہسپتال کی ناکافی و غیر معیاری سہولیات پر اہم سفارشات شامل ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشرق وسطیٰ، سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk28 اگست، 2026