وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ

W
Web Desk
5 مئی، 2026
ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اخبار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بھی کھلے رکھے گئے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دے سکتے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور امریکی افواج کو جنگی کارروائیوں کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ تصفیہ کی کوششیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی فوج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ شہری جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی منظوری دی جاتی ہے تو اس کے خطے اور عالمی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور مشرق وسطیٰ ایک نئی کشیدگی کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 05:26 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم
امریکا

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے وفد کو آرلنگٹن قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر کے قریب ہنسنے اور بلند آواز میں گفتگو پر فوجی اہلکار کی سخت تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد نعیم اختر12 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار
امریکا

روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 41 سالہ امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گلاسٹر کے قریب گرفتار کرلیا، ایف بی آئی نے معاملے کو امریکا اور اتحادیوں کے لیے تشویشناک قرار دے دیا

Web Desk11 نومبر، 2026