وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کر دیا

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، زینب سلیمانی نے امریکی دعوؤں کو مسترد کر دیا
international seerat conference

شہید ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکا میں گرفتار دو خواتین سے متعلق امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خواتین کا ان کے خاندان یا قاسم سلیمانی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(تہران) زینب سلیمانی نے امریکی وزارت خارجہ کے مؤقف کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، جو نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ صرف سیاسی مقاصد کے تحت لگائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ بیان میں دو خواتین کو قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی قرار دیتے ہوئے ان پر ایران کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔ امریکی حکام نے ان خواتین کے گرین کارڈ بھی منسوخ کر دیے، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا میں گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور وہاں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اس معاملے پر زینب سلیمانی نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا ہے۔

اس معاملے کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس معاملے پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 06:14 AM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026