وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

W
Web Desk
3 اپریل، 2026
ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام کو ایک اور بڑے معاشی جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

(لاہور ) ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 65 فیصد تک اضافہ کیا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو اب ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

نئے کرایوں کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 3000 سے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ پشاور کے لیے کرایہ 3500 سے بڑھ کر 4600 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح سرگودھا اور فیصل آباد کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، کراچی اور حیدر آباد جانے والے مسافروں کو بھی بھاری اضافے کا سامنا ہے، جہاں کرایے بالترتیب 12000 اور 13000 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

دیگر شہروں جیسے رحیم یار خان، مری اور ملتان کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سپیئر پارٹس کی مہنگائی کے باعث اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔

دوسری جانب مسافروں نے اس اچانک اور بڑے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اپریل، 2026 کو 05:33 AM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
تازہ ترین

ٹک ٹاکر پتلو مفرور، اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ڈسکہ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ سے 2 افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ٹک ٹاکر پتلو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین سے متعلق سوال اٹھا دیا

Web Desk2 نومبر، 2026
آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے
تازہ ترین

آئینی عدالت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند نہیں، صرف رہنمائی لے سکتی ہے

وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو صرف رہنمائی قرار دے دیا۔ فضول نظرثانی درخواست پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے سیکیورٹی لازم، بلوچستان ٹریڈنگ کمپنی کی درخواست بھی مسترد

Web Desk2 نومبر، 2026
اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ اگر طالبان رجیم دہشت گردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑےگی

Web Desk1 نومبر، 2026