وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار: ایران نے امریکی دعوے مسترد کر دیے، کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار: ایران نے امریکی دعوے مسترد کر دیے، کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول بدستور ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے، جبکہ امریکہ نے بارودی سرنگیں ہٹانے اور بحری آپریشنز شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

(ایران)ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے امریکی جہازوں کے گزرنے اور بارودی سرنگیں ہٹانے کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کی آمد و رفت کا اختیار صرف ایران کی مسلح افواج کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا یکطرفہ اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس مقصد کیلئے میزائلوں سے لیس امریکی بحریہ کے دو ڈسٹرائر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ اس اہم آبی گزرگاہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق دونوں جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں آپریشنز انجام دے چکے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی اس آپریشن میں شامل کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی تجارت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنایا جائے گا اور جلد اس حوالے سے میری ٹائم صنعت کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور اس آبی راستے پر کشیدگی عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 07:13 AM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت
تازہ ترین

ایبولا کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی کی بڑی پیش رفت

آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بنڈی بگیو قسم کے خلاف دنیا کی پہلی تجرباتی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا۔ 50 رضاکاروں پر آزمائش کے ذریعے ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا

Web Desk2 اگست، 2026