بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک جائیں گے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور اگر بھارت نے کسی قسم کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، یہاں تک کہ جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچ جائیں گے۔
(اسلام آباد) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دعا کرنی چاہیے کہ برادر ممالک کے درمیان اتفاق پیدا ہو اور خطے میں استحکام آئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے ماضی میں بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی اور اگر مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس کا مؤثر اور بھرپور جواب دے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی اطلاعات ہیں، تاہم پاکستان ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دعا کریں تاکہ پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو سکے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 08:01 AM
آخری تدوین: 4 اپریل، 2026



