وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات اہم پریس کانفرنس کریں گے

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات اہم پریس کانفرنس کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان وقت کے مطابق آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ایران سے متعلق جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔

(واشنگٹن) وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی میڈیا کے اصرار پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور اہم سوالات کے جواب دیں گے۔

بیان کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایران سے متعلق جاری کشیدگی، امریکی پالیسی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پریس کانفرنس کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی برادری کی نظریں امریکی صدر کی اس اہم پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں، جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم اشارے ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 03:43 AM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا
امریکا

ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماسکو یا بیجنگ نے تہران کی مدد کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026