وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا، کشیدگی میں اضافہ

W
Web Desk
11 مئی، 2026
ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا، کشیدگی میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے پر ایران کے ردعمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے “مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دے دیا۔

(واشنگٹن)صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والا جواب پڑھ لیا ہے، تاہم یہ جواب انہیں ہرگز پسند نہیں آیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، “میں نے ابھی ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔”

صدر ٹرمپ کے اس سخت ردعمل کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی حلقے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کا جواب پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تناؤ کے تناظر میں یہ پیش رفت خطے کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 01:28 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ
امریکا

ایران کا امریکی افواج پر جوابی حملوں میں اسٹار لنک استعمال کرنے کا انکشاف, واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے امریکی افواج کے خلاف جوابی کارروائیوں میں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس استعمال کی۔ مبینہ انکشاف پر ایلون مسک بھی برہم ہوگئے

Web Desk29 نومبر، 2026
واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
امریکا

واشنگٹن ایئرپورٹ پر دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات شروع کر دیں

Web Desk28 نومبر، 2026
نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان
امریکا

نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ، شدید طوفان اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان

امریکی ریاست نیویارک میں تھینکس گیونگ کے موقع پر شدید طوفان، 66 میل فی گھنٹہ کی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان۔ گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹی، لانگ آئی لینڈ اور ویسٹ چیسٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ بھی ملتوی کر دی گئی

محمد نعیم اختر28 نومبر، 2026