وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جیل رولز میں طبی معائنے کے دوران اہلخانہ کی موجودگی لازم نہیں: رانا ثنا اللہ

W
Web Desk
19 مئی، 2026
جیل رولز میں طبی معائنے کے دوران اہلخانہ کی موجودگی لازم نہیں: رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل میں طبی معائنے کے دوران اہلخانہ کی موجودگی قانون میں لازمی قرار نہیں دی گئی، حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے تیار ہے

(اسلام آباد) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا جیل رولز میں یہ درج ہے کہ قیدی کے گھر والوں کو بلایا جائے گا اور ان کی نگرانی میں علاج ہوگا؟ ایسا ہرگز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ افراد کے بنیادی حقوق جیل رولز اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں اور انہی قواعد کے تحت ان کے معاملات چلائے جاتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات پر مقدمات کا اندراج ظلم نہیں بلکہ قانون کے مطابق کارروائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے پاس عدالتی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے کا اختیار موجود نہیں۔

حکومتی مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ ہر معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آگے بڑھے تو وزیر اعظم کی طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے اور 24 گھنٹوں کے اندر ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 مئی، 2026 کو 05:53 AM

آخری تدوین: 19 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026