چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل، امریکی ناکہ بندی کے باوجود آمدورفت جاری

امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہو گئے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق ایک چینی پرچم بردار آئل ٹینکر سمیت دو جہاز ایرانی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔ تازہ صورتحال سے اشارہ ملتا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے چین کی کچھ بحری اور تجارتی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں
امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے اس اہم آبی گزرگاہ میں چینی بحری و تجارتی سرگرمیوں کے جاری رہنے کا عندیہ ملتا ہے۔
سمندری نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والی شپنگ ڈیٹا کمپنی کے مطابق ایک چینی پرچم بردار آئل ٹینکر سمیت دو چینی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے میں داخل ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک چینی جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے سے گزرا، جبکہ ایک چینی پرچم بردار آئل ٹینکر کو بھی آبنائے ہرمز میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ چین کی دو سرکاری کمپنیوں نے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم، تازہ سمندری ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ کم از کم دو چینی پرچم بردار جہاز آبنائے ہرمز میں ایرانی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تازہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہے کہ امریکی ناکہ بندی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز کے ذریعے چین کی کچھ بحری اور تجارتی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
شائع ہوا: 24 اگست، 2026 کو 03:53 AM
آخری تدوین: 24 اگست، 2026



