وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک-چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

W
Web Desk
31 مارچ، 2026
اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاک-چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے اہم ملاقات کی، جس کے بعد پاکستان اور چین کی جانب سے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تنازعات کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری اجازت دی جائے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے جلد از جلد مذاکرات شروع کیے جائیں۔

اعلامیہ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایرانی اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام فریقین طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں۔ دونوں ممالک نے جنگ کے دوران غیر فوجی اہداف کے تحفظ اور شہریوں و سول تنصیبات پر حملے بند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اعلامیہ میں بجلی کی تنصیبات اور پرامن جوہری ڈھانچے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کو توانائی اور تجارت کے لیے اہم بحری راستہ قرار دیتے ہوئے وہاں پھنسے بحری جہازوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

مزید کہا گیا کہ تجارتی جہازوں کی محفوظ اور فوری گزرگاہ کو ممکن بنا کر بحری آمدورفت بحال کی جائے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتے ہوئے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت امن معاہدوں کی پاسداری پر زور دیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 مارچ، 2026 کو 06:21 PM

آخری تدوین: 1 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026