وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا "پروجیکٹ فریڈم" روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم

W
Web Desk
6 مئی، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا "پروجیکٹ فریڈم" روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں "پروجیکٹ فریڈم" روکنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جرات مندانہ، بروقت اور مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک، خصوصاً سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکا کا یہ مثبت ردعمل خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ پیشرفت خطے اور دنیا میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز جیسے اہم عالمی تجارتی راستے میں کشیدگی کا کم ہونا نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی مثبت ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 03:20 PM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026