آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے، چینی وزیر خارجہ کا ایران سے مطالبہ

چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے گفتگو میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے پر زور دیا، امریکا نے بندش سے چین کے متاثر ہونے کا دعویٰ کیا۔
(چین) چینی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آبنائے ہرمز میں ایران کی سیکیورٹی اور خودمختاری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کی بحالی عالمی مفاد میں ہے اور چین خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور خطے میں استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کرسکے گا۔
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو دوسرا دن ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ناکا بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا یا وہاں سے باہر نہیں نکلا، جبکہ 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی جانب سے واپسی کے احکامات پر عمل کیا۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 04:54 AM
آخری تدوین: 16 اپریل، 2026



