وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لبنانی صدر اپنے عوام کو حقیقی دشمن سے بچائیں، ایران لبنان کو سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کر رہا: عباس عراقچی

W
Web Desk
6 جون، 2026
لبنانی صدر اپنے عوام کو حقیقی دشمن سے بچائیں، ایران لبنان کو سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کر رہا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنانی صدر جوزف عون کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران لبنان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کر رہا۔ انہوں نے لبنانی قیادت پر اصل خطرات سے توجہ ہٹانے کا الزام بھی عائد کیا

(تہران)ایران نے لبنان کے صدر جوزف عون کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران لبنان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کر رہا، بلکہ لبنانی قیادت کو اپنے عوام کو حقیقی خطرات سے محفوظ بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنانی صدر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے لبنان کے ایک بڑے حصے پر ایران قابض ہو، لبنانی شہریوں کی نقل مکانی کا ذمہ دار ایران ہو اور روزانہ ہونے والی بمباری بھی ایران ہی کر رہا ہو۔

انہوں نے صدر جوزف عون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو اصل دشمن سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اگر ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں لبنان کو بطور دباؤ یا سودے بازی کا ذریعہ استعمال کرنا چاہتا تو کسی ممکنہ معاہدے تک بہت پہلے پہنچا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی لبنانی صدر کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوزف عون نے اپنے حامیوں کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور وہ ان عناصر کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جو لبنان کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں لبنان کو سودے بازی کے مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کو لبنان کے داخلی اور سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

لبنانی صدر کے بیان کے بعد تہران اور بیروت کے درمیان سفارتی تناؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ خطے میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے بیانات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور لبنان کے درمیان لفظی جنگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرق وسطیٰ میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہیں اور مختلف علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکراتی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 07:56 AM

آخری تدوین: 8 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع
امریکا

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط متوقع

سوئس وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دستخطی تقریب کا انعقاد وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع جھیل لوسرن کے قریب پہاڑی مقام برگن اسٹاک میں کیا جائے گا۔ یہ مقام تین اطراف سے پانی میں گھرا ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان

گلگت بلتستان کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان اسمبلی میں بڑی سیاسی پیش رفت، 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ آئی پی پی نے خطے میں ترقی، سیاحت، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk16 جون، 2026
ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ
امریکا

ایم او یو میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا، ایران ڈیل کانگریس کو بھیجیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایم او یو میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے ایران ڈیل کا متن جاری کرنے، معاہدہ کانگریس کو بھیجنے اور جمعہ تک آبنائے ہرمز کھولنے کی امید ظاہر کی

Web Desk16 جون، 2026