وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دراصل جنگی کارروائی کے مترادف ہے۔

(ایران )اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملے اور عملے کو یرغمال بنانا اس سے بھی بڑی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے دفاع کا مکمل ادراک رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مبینہ طور پر قید 8 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی مذاکرات کار ان خواتین کو رہا کریں تو یہ ایک مثبت اور اچھا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ رہا ہونے والی خواتین اس اقدام کا احترام کریں گی اور ایران کو چاہیے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کا نقصان دہ سلوک نہ کرے۔

ادھر امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کا متوقع دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے واضح جواب نہ ملنے کے باعث اس دورے میں تاخیر ہوئی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جے ڈی وینس مختصر نوٹس پر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ان بیانات نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی نظریں ممکنہ سفارتی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 05:03 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان
تازہ ترین

ٹرمپ کی مقبولیت داؤ پر، کانگریس میں ڈیموکریٹس کی واپسی کا امکان

امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول تبدیل ہونے کا امکان، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، مہنگائی اور ایران جنگ انتخابی نتائج پر اثرانداز، ڈیموکریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت ملنے کی توقع

Web Desk1 نومبر، 2026
خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ
تازہ ترین

خیبر پختونخوا سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس رپورٹ

خیبر کے علاقے سے رواں سال کا آٹھواں پولیو کیس سامنے آگیا۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 8 کیسز رپورٹ، 2 سے 8 نومبر تک 97 اضلاع میں انسداد پولیو مہم، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

Web Desk1 نومبر، 2026
پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب
تازہ ترین

پاکستان جی 24 کا چیئرمین بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب

پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے چیئرمین منتخب، وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر کردار میں اضافے کی اہم پیشرفت قرار دے دیا

Web Desk1 نومبر، 2026