وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملے گا، شفاف فارمولے کیلئے کمیٹی قائم: علی پرویز ملک

W
Web Desk
18 جون، 2026
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملے گا، شفاف فارمولے کیلئے کمیٹی قائم: علی پرویز ملک
international seerat conference

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف ہفتہ وار فارمولہ تیار کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

(اسلام آباد) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک منتقل کیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا ایک شفاف نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات عوام تک فوری پہنچانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف ہفتہ وار فارمولہ مرتب کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس فارمولے کی تیاری میں تمام متعلقہ اداروں اور شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ قیمتوں کے تعین کا عمل زیادہ واضح اور قابلِ فہم بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر کے مطابق نئے نظام کے تحت عوام بہتر انداز میں جان سکیں گے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کی بنیادی وجوہات کیا ہیں اور قیمتوں کا تعین کن عوامل کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

علی پرویز ملک نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اہم پیش رفت ہوئی، جس سے خطے میں استحکام کی راہ ہموار ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کو بلا تعطل برقرار رکھا گیا اور حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے، جبکہ بحران کے دوران تعاون کرنے والے تمام شراکت داروں اور عوام کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 جون، 2026 کو 02:28 PM

آخری تدوین: 18 جون، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا، 25 افراد زخمی

کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ ہے، جبکہ کوہاٹ ہنگو روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

Web Desk18 ستمبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے جبکہ بلوچستان کے پنجگور اور کچھی میں مزید 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk18 ستمبر، 2026
 پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا

Web Desk18 ستمبر، 2026