وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی

W
Web Desk
22 جون، 2026
امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب، پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی

پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ حافظ حفیظ الرحمان اپوزیشن لیڈر منتخب، حلف برداری کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے والد مرحوم آصف خان بھی پیپلز پارٹی کے بااثر سیاسی رہنما رہے ہیں۔ امجد حسین نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1996 میں طلبہ سیاست سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

امجد حسین گلگت بلتستان بار کونسل کے رکن اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سینئر وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2010 سے 2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے جبکہ 2016 میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔

2020 کے عام انتخابات میں انہوں نے دو حلقوں سے کامیابی حاصل کی اور پارٹی کے اہم رہنما کے طور پر اپنی سیاسی حیثیت مزید مستحکم کی۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد انہیں مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب وزیراعلیٰ امجد حسین کی حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 جون، 2026 کو 03:58 PM

آخری تدوین: 22 جون، 2026

متعلقہ مضامین

یومِ استحصالِ کشمیر: کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے باہر خالصتان کارکنوں کا احتجاج، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی
دُنیا

یومِ استحصالِ کشمیر: کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے کے باہر خالصتان کارکنوں کا احتجاج، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

کینیڈا کے شہر وینکوور میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر خالصتان ریفرنڈم سے وابستہ کارکنوں نے بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا، بھارتی پالیسیوں پر تنقید کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات کا مطالبہ کیا۔

قرةالعَین حیدر6 اگست، 2026
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026