وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

W
Web Desk
1 مئی، 2026
پاکستان اور چین کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط، سی پیک، حیوانی صحت، ویکسین اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

(چین) آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے مختلف اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صدر پاکستان کے علاوہ سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعمیراتی مشینری، صحتِ حیوانات اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سہ فریقی تعاون کے تحت سی پیک سے متعلق تعمیراتی مشینری اور آلات کی فراہمی کو فروغ دیا جائے گا جبکہ پاکستان میں فیکٹریوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تقریب کے آغاز میں پاک چین 75 سالہ دوستی پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

الحسن ٹریڈ اسٹیبلشمنٹ، سینی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

حیوانات کیلئے ویکسین، خصوصاً منہ کھر ویکسین کی فراہمی کیلئے مشترکہ منصوبے کا معاہدہ بھی طے پایا، جس میں پاکستان میں جانوروں کیلئے ٹریک اور ٹریس ایبلٹی سسٹمز کے نفاذ پر تعاون شامل ہے۔

اس معاہدے پر شرجیل انعام میمن اور لوئیانگ ماڈرن ٹیکنالوجی گروپ کے چیئرمین وانگ شانپو نے دستخط کیے۔

مزید برآں ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال اور شینزن وی بانگ ٹیکنالوجی کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کا مقصد کلینیکل میڈیسن میں ذہین روبوٹس کے جدید استعمال کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 09:11 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی۔ بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر نے بھی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk6 اگست، 2026