وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(تہران) عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات تہران میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے مختلف دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں خطے میں امن و استحکام اور جاری سفارتی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، جو گہرے دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ تہران میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 03:52 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پی این ایس سی کا جہاز ’بولان‘ 57 ہزار ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا
پاکستان

پی این ایس سی کا جہاز ’بولان‘ 57 ہزار ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا

"اس بڑی کھیپ کی آمد سے ملک میں پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور اسٹاک کی سطح مستحکم رہے گی، جو معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔"

Web Desk21 اپریل، 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال، پاکستان کے کردار کو سراہا

Web Desk20 اپریل، 2026
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک
پاکستان

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار سمیت دو خوارج ہلاک، ایک ہلاک خارجی کی پہچان دہشت گرد سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار کے نام سے ہوگئی،،

Web Desk20 اپریل، 2026