وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

آبنائے ہرمز کشیدگی، چین اور سعودی عرب متحرک، فوری جنگ بندی پر زور

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
آبنائے ہرمز کشیدگی، چین اور سعودی عرب متحرک، فوری جنگ بندی پر زور

چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، جہاز رانی کے تسلسل اور سفارتی حل کی حمایت

(بیجنگ/ریاض)آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین اور سعودی عرب نے سفارتی رابطے تیز کر دیے اور فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کا تسلسل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے تنازعات کے حل کیلئے طاقت کے بجائے سفارتی اور سیاسی ذرائع اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

چینی صدر نے فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنا عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 02:38 PM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران
تازہ ترین

امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے، جامع منصوبہ تیار ہے: ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ جامع عسکری منصوبہ تیار ہے اور اسرائیلی تنصیبات سمیت خطے میں امریکی مفادات بھی ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں

Web Desk1 اگست، 2026
 عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا
تازہ ترین

عباس عراقچی نے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کر دیا

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کو خطے کا اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی مبینہ سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا

Web Desk31 جولائی، 2026
اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ
تازہ ترین

اگر بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش ہوئی تو خصوصی دستے تیار ہیں، نیتن یاہو کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر انہیں بیرون ملک گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے موجود ہوں گے۔ انہوں نے آئی سی سی کے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے ایران کو بھی سخت انتباہ دیا

Web Desk30 جولائی، 2026