وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، مذاکرات کیلئے اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

(تہران) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیور عوام کسی صورت دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے اور امریکا ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری ہی بامقصد مذاکرات کی بنیاد ہوتی ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا شدید فقدان رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی حکومت کے رویے سے بخوبی آگاہ ہیں، امریکا کی جانب سے ملنے والے غیر تعمیری اور متضاد اشارے انتہائی تلخ پیغام دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران دباؤ کی پالیسی قبول نہیں کرے گا اور اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ تضادات سے بھرپور بیانات دینے کے عادی ہیں اور ان کے بیانات اس قابل نہیں کہ ان پر توجہ دی جائے۔

سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنا لالچی رویہ ترک کرنا ہوگا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، امریکا کو ہر صورت ایرانی عوام کے حقوق کا مکمل احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ بامقصد اور باعزت مذاکرات کا حامی رہا ہے، تاہم دباؤ یا دھمکیوں کے ذریعے کوئی بھی معاہدہ ممکن نہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 03:36 AM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق
تازہ ترین

ایران کا دعویٰ: امریکا وعدوں پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ تیار، آبنائے ہرمز کے لیے نئے بحری راستے پر اتفاق

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد کے اشارے ملے ہیں۔ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں نئے عارضی بحری راستے کے قیام پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے

Web Desk6 اگست، 2026
یوکرین کی سابق سفیر اولہا اسٹیفانیشینا پر کرپشن الزامات، ناجائز اثاثوں کے کیس میں فردِ جرم عائد
تازہ ترین

یوکرین کی سابق سفیر اولہا اسٹیفانیشینا پر کرپشن الزامات، ناجائز اثاثوں کے کیس میں فردِ جرم عائد

یوکرین کی سابق سفیر برائے امریکا اور سابق نائب وزیراعظم اولہا اسٹیفانیشینا پر ناجائز اثاثے بنانے اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت میں ضمانت اور دیگر قانونی پابندیوں پر سماعت جاری ہے۔

Web Desk6 اگست، 2026
غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

غزہ میں فوجی آپریشن جاری رہیں گے، اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر کا دوٹوک مؤقف

اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے حماس کی عسکری صلاحیت کو نقصان پہنچانے اور نخبا فورس کے ارکان کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا اعلان کیا

Web Desk6 اگست، 2026