وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں، مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی: عطا تارڑ

W
Web Desk
1 اگست، 2026
آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں، مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی: عطا تارڑ
international seerat conference

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرتی رہے گی

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں پر اعتراضات دراصل ایک سازش کا حصہ ہیں اور عوام ایسے عناصر کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں میرپور ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں مکمل یقین ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بھی مسلم لیگ (ن) ہی تشکیل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل جاری ہے اور مختلف علاقوں میں عوام مسلم لیگ (ن) اور اس کے انتخابی نشان شیر کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ عناصر مہاجر نشستوں پر بلاجواز اعتراضات اٹھا کر انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم عوام ان کے مقاصد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ایسے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے اور انتخابی مہم چلانے کا حق حاصل ہے، تاہم عوام کو ترقیاتی منصوبوں، کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں سے بھی آگاہ کرنا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کے میدان میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی مقابلہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد پارٹی پر برقرار ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 02:48 PM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026