وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بیتھ مونی نے ناقابل شکست 61 رنز جبکہ ایشلے گارڈنر نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

(لندن) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار انداز میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز نے 30 رنز اسکور کیے، جبکہ ڈیانڈرا ڈوٹن 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ شی مین کیمبل نے 22 اور کیانا جوزف نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر، سوفی مولینوکس اور جارجیا ویئرہم نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، گارڈنر، مولینوکس اور ویئرہم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

اوپنر بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 61 رنز بنائے، جبکہ ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جارجیا وول 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ ایلیس پیری انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چینیل ہینری اور ہیلی میتھیوز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کو 35 ناقابل شکست رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے اعتراف میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 03:52 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار
پاکستان

پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے سکیورٹی خدشات دور کریں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان پُرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات دور کریں

Web Desk16 نومبر، 2026
ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر ایف اے اے کی بدانتظامی کا الزام
امریکا

ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر ایف اے اے کی بدانتظامی کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے 50 سال پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی جدید کاری کے لیے کانگریس سے فنڈز کی منظوری مانگ لی

Web Desk16 نومبر، 2026
30ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، آدم سید نے پروفیشنلز کا ٹائٹل جیت لیا
تازہ ترین

30ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، آدم سید نے پروفیشنلز کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی گالف کلب میں 30ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر ہوگئی۔ آدم سید نے پروفیشنلز کا ٹائٹل جیت لیا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے

زاہد فاروق ملک16 نومبر، 2026