وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

W
Web Desk
5 جولائی، 2026
بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا، جبکہ سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں ہیں

(لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا 16 رکنی سکواڈ اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے اسد شفیق اور مصباح الحق کے ہمراہ سکواڈ کا اعلان کیا۔ اعلان کردہ ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے مطابق مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

پاکستان ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کرے گی۔ قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وہ اور اسد شفیق گزشتہ 18 ماہ سے سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں، جبکہ مصباح الحق اور سرفراز احمد گزشتہ 6 ماہ سے کمیٹی میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اس لیے ہر کھلاڑی کی کارکردگی کو متعلقہ فارمیٹ کے مطابق جانچا جاتا ہے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کپتان پر بھی نتائج کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق شان مسعود کی ذاتی کارکردگی اچھی رہی، تاہم ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکی، اسی لیے قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی رفتار بھی تشویش کا باعث ہے اور اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ میں کامیابی کے لیے تسلسل بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی کھلاڑی یا کپتان کی کامیابی کا دارومدار اس کی مستقل مزاج کارکردگی پر ہوتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 جولائی، 2026 کو 12:37 PM

آخری تدوین: 5 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کو ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ، بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ حسن نواز کی شاندار 96 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو فتح نہ دلا سکی

Web Desk3 اکتوبر، 2026
حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026