وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

W
Web Desk
3 اکتوبر، 2026
حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے اور حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے حکومتی مذاکرات سے متعلق ارکان کو بریفنگ دی، جبکہ سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا مکمل منصوبہ دکھائی دے رہا ہے۔

اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے کی حمایت کی۔ ارکان کی رائے تھی کہ حکومت مثبت پیش رفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے اس کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے تجویز دی کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہو جائے تو کوئی درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔ بعض ارکان کی رائے تھی کہ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔

اجلاس میں مذاکرات کے دوران میڈیا پر بیانات نہ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاہم بعض ارکان نے رانا ثنا اللہ اور شیری رحمان کے میڈیا بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے مذاکرات کے دوران دہشت گردی سے متعلق بریفنگ اور خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں دیے گئے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان روابط برقرار رہنے چاہئیں۔

اجلاس میں بعض ارکان نے یہ تجویز بھی دی کہ اگر ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کے آپشن پر غور کیا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس کی یہ تفصیلات ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 08:03 AM

آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور تشدد پھیلانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ خواجہ آصف نے ٹی ٹی پی کے مبینہ تعاون، بنوں واقعے جیسی صورتحال اور فوجی و پولیس تنصیبات کے قریب افراتفری کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو پرامن قرار دے چکی ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر ہوٹلز اور عمارتوں کی مسماری کا سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملکیت، لیز اور کرائے سے متعلق تنازعات سول کورٹ کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو ماحولیاتی قوانین سے مشروط قرار دیا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر و ماشکیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد مارے گئے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk3 اکتوبر، 2026