وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

W
Web Desk
3 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر و ماشکیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد مارے گئے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گورندر اور ماشکیل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ 3 اور عزمِ استحکام وژن کے تحت کی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 04:24 AM

آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین