آپریشن ’11 گرج‘ کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

آپریشن 11 گرج کے تحت لکی مروت کے علاقے ظریفوال میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ حکام کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ’11 گرج‘ کے تحت خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق 16 نومبر کو لکی مروت کے علاقے ظریفوال میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق آپریشن ’11 گرج‘ کے تحت ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اقدامات کر رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 07:05 AM
آخری تدوین: 17 نومبر، 2026



