وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال

W
Web Desk
17 نومبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورخطے کی بدلتی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطوں اور باہمی اعتماد کی اہمیت پر زور دیا،پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ کاری کو بھی اہم قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےعلاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کےتعمیری کردار کو سراہا اورپاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 06:47 AM

آخری تدوین: 17 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

آپریشن ’11 گرج‘ کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک
پاکستان

آپریشن ’11 گرج‘ کے تحت لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

آپریشن 11 گرج کے تحت لکی مروت کے علاقے ظریفوال میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ حکام کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

Web Desk17 نومبر، 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی: رانا ثنا اللہ
تازہ ترین

عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا بورڈ عمران خان کی سرجری تجویز کرے تو حکومت طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر بھی گفتگو کی

Web Desk17 نومبر، 2026
امریکا شرائط مان لے تو ایران 2 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے: عباس عراقچی
تازہ ترین

امریکا شرائط مان لے تو ایران 2 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کی شرائط تسلیم کر لے تو تہران دو روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان کے ثالثی کردار اور ای سی او تعاون پر بھی اظہارِ اطمینان کیا

Web Desk17 نومبر، 2026