دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم 98 رنز پر ڈھیر، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی
زاہد فاروق ملک17 نومبر، 2026
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سونال دینوشا نے 21 رنز اسکور کیے۔ کمنڈو مینڈس 8، ڈینش چندی مل 7، لاہیرو اودارا 4، پربتھ جے سوریا 3، پسندو سوریا بندارا 2 اور دھاناجیا ڈی سلوا ایک رن بنا سکے۔
ملن رتنائیکے اور لاہیرو کمارا کوئی رن نہ بنا سکے، جبکہ اسیتھا فرنینڈو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز محض 98 رنز پر سمٹنے کے بعد پاکستان کو میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا موقع مل گیا۔

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 08:49 AM
آخری تدوین: 17 نومبر، 2026



