وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنشن اصلاحات پر خرچ ہوگی

W
Web Desk
17 نومبر، 2026
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنشن اصلاحات پر خرچ ہوگی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات، مالیاتی پائیداری اور حکومتی اخراجات کا دباؤ کم کرنے کے لیے استعمال ہوگی

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات اور اسے مالی طور پر پائیدار بنانا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے سالانہ وفاقی پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ 2016 سے اب تک پنشن اخراجات میں تقریباً پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پنشن نظام کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ منظور شدہ قرض کے ذریعے مجوزہ اصلاحات پر عمل درآمد اور وفاقی پنشن نظام کی مالیاتی پائیداری بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق پنشن اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث قومی خزانے پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، جس سے حکومتی وسائل کی دیگر اہم شعبوں میں فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔

بینک کا کہنا ہے کہ پنشن نظام میں اصلاحات سے حکومتی مالی وسائل پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے لیے اضافی مالی گنجائش پیدا ہوسکے گی۔

50 کروڑ ڈالر کی اس مالی معاونت کو پاکستان کے سرکاری مالیاتی نظام میں بہتری اور طویل مدتی معاشی استحکام کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 08:57 AM

آخری تدوین: 17 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی ریاست کیلیفورنیا کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ
تازہ ترین

امریکی ریاست کیلیفورنیا کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر طاقتور اے آئی ماڈلز تیار اور ٹیسٹ کیے، جس سے سائبر سیکیورٹی خطرات پیدا ہوئے

Web Desk17 نومبر، 2026
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم 98 رنز پر ڈھیر، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی
تازہ ترین

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم 98 رنز پر ڈھیر، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں

زاہد فاروق ملک17 نومبر، 2026
نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ
تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر فوری ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہ کرنے اور ملازمین کو رہائشی حقوق دینے پر زور دیا ہے

Web Desk17 نومبر، 2026