وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

W
Web Desk
17 نومبر، 2026
نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے، فاروق ستار کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر فوری ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہ کرنے اور ملازمین کو رہائشی حقوق دینے پر زور دیا ہے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق جلد از جلد ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں اور اس حوالے سے عوامی رائے حاصل کرنے کے لیے فوری ریفرنڈم کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے تھے۔ ان ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود سرکاری رہائش گاہوں سے بے دخل نہیں کیا گیا، تاہم اب موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ حکومت نے سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اگر انہیں سرکاری کوارٹرز فراہم نہیں کیے جاسکتے تو ان کے لیے ایک اچھی رہائشی سوسائٹی قائم کرکے متبادل مکانات دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سے زائد ملازمین اور ان کے خاندانوں کا رہائشی مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق فراہم کیے جائیں اور سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ بیواؤں اور یتیم بچوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل کرنے کی مخالفت کریں گے۔

فاروق ستار نے واضح کیا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے پہلے سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ضروری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

کراچی سے جاری اپنے بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں ناکام رہے ہیں اور انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 08:38 AM

آخری تدوین: 17 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنشن اصلاحات پر خرچ ہوگی
تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری، رقم پنشن اصلاحات پر خرچ ہوگی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ رقم وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات، مالیاتی پائیداری اور حکومتی اخراجات کا دباؤ کم کرنے کے لیے استعمال ہوگی

Web Desk17 نومبر، 2026
دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم 98 رنز پر ڈھیر، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی
تازہ ترین

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف سری لنکن ٹیم 98 رنز پر ڈھیر، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں

زاہد فاروق ملک17 نومبر، 2026
بھارتی مسلمانوں کے لیے 2026 خونریز ترین سال قرار، امریکی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ میں سنگین انکشافات
تازہ ترین

بھارتی مسلمانوں کے لیے 2026 خونریز ترین سال قرار، امریکی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ میں سنگین انکشافات

امریکی انسانی حقوق تنظیم ساوتھ ایشیا جسٹس کمپین کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے قتل، مبینہ جعلی پولیس مقابلوں، نفرت انگیز جرائم اور ووٹر لسٹوں سے ناموں کے اخراج کے سنگین انکشافات سامنے آگئے

Web Desk17 نومبر، 2026