لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کو ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے
اسی موضوع سے پڑھیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے آگے بڑھیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے۔ مذاکرات کا مقصد سیاسی کشیدگی کم کرنا اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
مذاکرات سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اطلاعات پر سوال کیا گیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب ہماری میٹنگ حکومت کے ساتھ ہوگی۔
صحافی نے سوال کیا کہ مذاکرات سے پہلے ہونے والی ملاقات بھی تو حکومت ہی کا حصہ تھی، تاہم بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی سے ملاقات سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا
شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 04:42 PM
آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026



