وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

گلگت بلتستان کے حقوق، روزگار اور ترقی پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، بلاول بھٹو

W
Web Desk
4 جون، 2026
گلگت بلتستان کے حقوق، روزگار اور ترقی پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، بلاول بھٹو
international seerat conference

بلاول بھٹو زرداری نے غذر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے لیے حقِ ملکیت، آئینی حقوق، روزگار، ہاؤسنگ منصوبوں، جدید اسپتالوں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے عوام سے 7 جون کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگانے کی اپیل بھی کی

غذر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا رشتہ نسلوں پر محیط ہے اور اس بار غذر کی تینوں نشستوں پر کامیابی پیپلز پارٹی کا مقدر ہوگی۔

غذر میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے اور عوام کی حمایت سے پارٹی خطے میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ حقِ ملکیت، حقِ حاکمیت اور دیگر آئینی حقوق کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی، جبکہ اب نئی نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حقوق کی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائے۔ بلاول بھٹو نے وعدہ کیا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر حقِ ملکیت سے متعلق قانون سازی کرے گی، آئینی تحفظ فراہم کرے گی اور گلگت بلتستان کے مطالبات کو وفاقی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر پارٹی کو واضح مینڈیٹ نہ ملا تو دیگر سیاسی جماعتیں مجوزہ اصلاحات اور قانون سازی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق اور روشن مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے روزگار، ہاؤسنگ اور سماجی بہبود کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کرائی جائیں گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو روزگار فراہم کیا جبکہ دیگر جماعتوں کی پالیسیوں کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں گلگت بلتستان کے لیے اس پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کی مدد ممکن ہو سکے۔

صحت کے شعبے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد گلگت بلتستان میں جدید اسپتال قائم کیے جائیں گے اور عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے توانائی کے شعبے میں گلگت بلتستان کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پن بجلی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے بجلی گھر قائم کرکے گلگت بلتستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے 7 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان "تیر" پر مہر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ گلگت بلتستان کے حقوق، ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے ہوگا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جون، 2026 کو 02:55 PM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے اخراجات ادا کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کر دیے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ذاتی طور پر جمع کرائی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی رقم کی ادائیگی کی تصدیق کر دی

Web Desk17 ستمبر، 2026
 این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا
تازہ ترین

این سی سی آئی اے انکوائری، محمد رضوان نے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ آج تک انہیں نہیں بتایا گیا کہ کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی واقعے یا اس میں اپنے کردار کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ رضوان نے کہا کہ کرکٹرز سے متعلق کرپشن کے معاملات کا متعلقہ فورم آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ہے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر اے سی یو کو بھجوایا جائے

Web Desk17 ستمبر، 2026
 سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ
تازہ ترین

سلمان اکرم راجہ 4 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا، اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت سے روکنے کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں لطاسب ستی، اخلاق ستی اور دیگر ساتھیوں سمیت 4 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق انہیں اعجاز ستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بھی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا

Web Desk17 ستمبر، 2026