وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بشریٰ انصاری کا ناقدین کو جواب، میری عمر پر تنقید چھوڑ کر کچھ نیا سوچیں

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
بشریٰ انصاری کا ناقدین کو جواب، میری عمر پر تنقید چھوڑ کر کچھ نیا سوچیں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمر سے متعلق تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناقدین کو پرانے طعنے دہرانے کے بجائے کچھ نیا سوچنا چاہیے۔ اداکارہ نے حسد اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا

(کراچی )پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمر سے متعلق تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو اب پرانے طعنے دہرانے کے بجائے کچھ نیا سوچنا چاہیے۔

بشریٰ انصاری اپنی بھانجی زارا نور عباس کی انسٹاگرام اسٹوریز میں گفتگو کر رہی تھیں، جہاں انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ہر وقت کسی کو بوڑھا اور کسی کو موٹا کہنے میں مصروف رہتے ہیں، جبکہ ایسے رویے نہایت عجیب اور غیر ضروری ہیں۔

گفتگو کے دوران زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی نے جب پوچھا کہ وہ کن لوگوں کی بات کر رہی ہیں تو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ ان ناقدین کے سوشل میڈیا پروفائلز پر اکثر پرندوں کی تصاویر لگی ہوتی ہیں، حالانکہ کچھ اور ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ان کی بہن اور اداکارہ اسما عباس بھی گفتگو میں شامل ہوئیں اور کہا کہ وہ بھی عمر سے متعلق ایک جیسے تبصرے سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ شاید انہیں کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس پر واقعی لوگ بات کریں، کیونکہ اس وقت ناقدین کے پاس ان کی عمر کے علاوہ تنقید کے لیے کوئی دوسرا موضوع نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے بعض افراد ان سے اور ان کی بہن سے اس لیے حسد کرتے ہوں کہ وہ عمر کے اس مرحلے میں بھی بھرپور، متحرک اور مصروف زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ تنقید کرنے والے خود فارغ بیٹھے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 05:38 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

Web Desk2 اکتوبر، 2026