وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر

W
Web Desk
2 جولائی، 2026
پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر

اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 105ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائے ڈونگ نے پاک چین دوستی، سی پیک 2.0، سرمایہ کاری اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا

(اسلام آباد) پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائے ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی نسلوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے (سی پیک 2.0) پر بھی تیزی سے کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین نے 2025 میں 140.2 ٹریلین یوآن کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) حاصل کی، جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں معیشت کی شرح نمو 5 فیصد رہی۔

انہوں نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت دنیا بھر میں ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں 25.9 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، جس سے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

چینی سفیر کے مطابق سی پیک منصوبے کے ذریعے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار اور 510 کلومیٹر طویل ایکسپریس ویز کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ہے، جس نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جیانگ زائے ڈونگ نے کہا کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معیشت 3.7 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے جبکہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار 452 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کر کے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے، جبکہ سی پیک 2.0 کے تحت صنعتی، تجارتی اور ترقیاتی منصوبوں کو بھی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اور پاکستان مشترکہ ترقی، اقتصادی خوشحالی اور خطے میں پائیدار استحکام کے لیے اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 جولائی، 2026 کو 03:29 AM

آخری تدوین: 2 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

انڈیانا خالصتان ریفرنڈم: شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان
امریکا

انڈیانا خالصتان ریفرنڈم: شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان

انڈیاناپولس میں خالصتان پنجاب آزادی ریفرنڈم کے دوران سکھ فار جسٹس کے گُرپتونت سنگھ پنوں نے شملہ کو مجوزہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف خالصتان کا دارالحکومت قرار دینے کا اعلان کیا۔ پنوں نے بھارت پر سکھوں کے خلاف مبینہ کارروائیوں اور پنجاب میں منشیات، قرض اور آبادیاتی دباؤ کی پالیسیوں کے الزامات عائد کیے۔ سکھ فار جسٹس کے مطابق ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ 18 اکتوبر کو البرٹا، کینیڈا میں ہوگا۔

محمد نعیم اختر17 اگست، 2026
 انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم: خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد میں شرکت

انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کے دوران سکھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین ووٹرز نے سکھ برادری کے سیاسی مستقبل، حقِ خود ارادیت اور پنجاب کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کیا

شہلا نعیم16 اگست، 2026
انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی
امریکا

انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز ہوگیا۔ سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر پہنچ گئی، جہاں پنجاب کی آزادی اور خالصتان کے قیام سے متعلق رائے لی جارہی ہے

Web Desk16 اگست، 2026