وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

کاکروچ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کو دوبارہ احتجاج کی دھمکی، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ

W
Web Desk
28 جولائی، 2026
کاکروچ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کو دوبارہ احتجاج کی دھمکی، گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ
international seerat conference

کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو گرفتار مظاہرین کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے کے لیے کل تک کی مہلت دے دی۔ مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں دوبارہ احتجاج شروع کرنے کی دھمکی

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت کو ایک بار پھر احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار کارکنوں اور مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لیے جائیں۔

پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج ختم کرنے کے باوجود خدشہ تھا کہ طلبا اور کارکنوں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے گا، اور اب یہی خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کل تک تمام گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے اور ان کے خلاف قائم مقدمات ختم کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق اگر حکومت مقررہ مدت تک مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو کاکروچ جنتا پارٹی دوبارہ ملک گیر احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے تین روز قبل وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر کئی روز سے جاری اپنا دھرنا ختم کیا تھا۔ تاہم پارٹی کا مؤقف ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے بعد بھی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دوبارہ احتجاج کی تیاری کی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 جولائی، 2026 کو 07:56 AM

آخری تدوین: 28 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین