وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

W
Web Desk
29 اکتوبر، 2026
 ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کارِ سرکار میں مداخلت اور بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے تین دفعات کے تحت جرمانے بھی عائد کیے

راولپنڈی: کارِ سرکار میں مداخلت اور بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تین مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنانے کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر 7 گواہان پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیرئیر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اکتوبر، 2026 کو 02:30 PM

آخری تدوین: 29 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

آنے والے چند ہفتے اہم، آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے: کامران مرتضیٰ
تازہ ترین

آنے والے چند ہفتے اہم، آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے: کامران مرتضیٰ

جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ آنے والے چند ہفتے سیاسی طور پر اہم ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس پائپ لائن میں ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم دور، خواجہ آصف کے بیانات، مولانا فضل الرحمان اور کشمیر کے معاملے پر بھی اظہارِ خیال کیا

Web Desk29 اکتوبر، 2026
بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ
تازہ ترین

بلاول بھٹو کا اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فنانس کمیٹی میں اپوزیشن کی عدم شرکت سے پارلیمان کمزور ہوا، انتخابی اصلاحات کے لیے بھی اپوزیشن کی شمولیت ضروری ہے

Web Desk29 اکتوبر، 2026
سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے، بیرسٹر گوہر
پاکستان

سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمران خان کے سوا کسی کو وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایات پر عمل درآمد کا حکم

Web Desk29 اکتوبر، 2026