وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ

W
Web Desk
17 اکتوبر، 2026
سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے پی ایم اے کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج ملکی سلامتی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

ایبٹ آباد: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عامر رضا نے فارغ التحصیل کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جسے انہیں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ نبھانا ہوگا۔

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والے چیلنجز کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کریں، کیونکہ دیانت داری، بہادری اور جرات کامیاب قیادت کے بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے خواتین کیڈٹس کی شرکت کو باعثِ افتخار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا کہنا تھا کہ خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا، جبکہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو دنیا بھر میں دیکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بہادر جوان ملکی تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور افواج پاکستان قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے کسی بھی قسم کی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جنرل سید عامر رضا نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہاں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہیے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب عالمی معاملہ قرار دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اکتوبر، 2026 کو 07:43 AM

آخری تدوین: 17 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، سرٹیفکیٹ ای میل پر ملے گا
تازہ ترین

وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف، سرٹیفکیٹ ای میل پر ملے گا

وزارت خارجہ نے 12 اکتوبر 2026 سے دستاویزات کی تصدیق کا ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا۔ شہری آن لائن دستاویزات اپ لوڈ، فیس ادا اور تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل پر حاصل کر سکیں گے۔ درخواست کے لیے سرکاری پورٹل اور مکمل طریقہ کار جانیے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا ریلیف، لانگ مارچ کے تمام ملزمان مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم
تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا ریلیف، لانگ مارچ کے تمام ملزمان مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ وکلاء نے گرفتاریوں اور شناخت پریڈ میں تاخیر پر اعتراضات اٹھائے

Web Desk17 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے سب سے زیادہ لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے، خواجہ آصف
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں معدنیات کے سب سے زیادہ لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری ہوئے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 4,917 لائسنس جاری ہو چکے ہیں، جن میں 4,133 آباد اور 784 ضم شدہ اضلاع کے ہیں۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے ادوار میں لائسنسوں کے اجرا اور ایف ڈبلیو او کے کردار سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کیے

Web Desk17 اکتوبر، 2026