وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

W
Web Desk
2 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کے لئے فاتحہ خوانی کی، کانفرنس کے شرکاء نے شہداءکی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شرکا کور کمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، ہندوستان کے آلہ کار کے طور پر دہشتگردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار صرف اور صرف طالبان کی مخبوط الحواس قیادت ہے۔

فورم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کامیاب انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ بہترین انتظامی اور گورننس کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

شرکا کانفرنس نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لازم ہے کہ گورننس کو بنیادی سطح پر عوام کے قریب ترین لایا جائے، یہ بھی ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ دہشتگردی کی وجوہات اور عملات پر موثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والے کرائم Terror-گٹھ جوڑ کو توڑنا ضروری ہے، پولیس کی استعدادِ کار کو بھی بڑھانا ہوگا، پاکستان کے لئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے۔

کانفرنس کے مطابق کسی بھی جواز پر، پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔

فورم نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا اور اس کو دیرینہ سٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اظہار برہمی کیا، شرکا کانفرنس نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے پاکستان کے عزم کا بھرپوراعادہ کیا۔

شرکا کانفرنس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط کرنے کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کے حصول، ٹریننگ اور تمام جنگی جہتوں کے انضمام کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 01:29 PM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ
تازہ ترین

امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ

امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کرلیا۔ امریکی فنکاروں نے موسیقی پرفارمنس، ورکشاپس اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ کیا اور پاک امریکا عوامی سفارتکاری کو فروغ دیا

زاہد فاروق ملک16 نومبر، 2026
ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں، سفارت کاری ضروری ہے: عباس عراقچی
پاکستان

ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں میں نہیں، سفارت کاری ضروری ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ای سی او اجلاس میں کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔ پاکستان اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آبنائے ہرمز، علاقائی سلامتی اور غزہ کی صورتحال پر بھی اظہار خیال کیا

Web Desk16 نومبر، 2026
ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری
تازہ ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کی جانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی۔ رواں مالی سال میں صوبوں سے مجموعی طور پر 1035 ارب روپے کی گرانٹ کا معاہدہ طے پایا ہے

Web Desk16 نومبر، 2026