وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک16 نومبر، 2026
امریکی راک بینڈ کا دورہ پاکستان مکمل، موسیقی کے ذریعے عوامی سفارتکاری کو فروغ

امریکی راک بینڈ برن دی بال روم نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کرلیا۔ امریکی فنکاروں نے موسیقی پرفارمنس، ورکشاپس اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ کیا اور پاک امریکا عوامی سفارتکاری کو فروغ دیا

اسلام آباد: امریکی راک بینڈ ’’برن دی بال روم‘‘ نے پاکستان کا دو ہفتوں پر مشتمل دورہ مکمل کرلیا۔ 2 سے 15 نومبر تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران بینڈ نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موسیقی کے پروگراموں، تربیتی ورکشاپس اور تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

یو ایس آرٹس اینڈ اینوائے پروگرام کے تحت امریکی موسیقاروں نے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں سے رابطہ کیا اور موسیقی کے ذریعے پاک امریکہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا۔ بینڈ نے مختلف تعلیمی اداروں میں پرفارمنس کے علاوہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ مشترکہ موسیقی بھی پیش کی، جس میں ’’دل دل پاکستان‘‘ اور ’’امریکہ دی بیوٹی فل‘‘ کی دھنیں شامل تھیں۔

بینڈ کے ڈرمر جیک آئیونز نے پاکستانی مہمان نوازی کو اپنی زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی محبت اور خلوص کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

دورے کے دوران امریکی فنکاروں نے نوجوانوں کو موسیقی کی عالمی صنعت میں کامیابی، تخلیقی کاروبار اور برانڈنگ کے حوالے سے عملی تربیت بھی فراہم کی۔ کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے عالمی ثقافتی میلے میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ دورے کا اختتام ہوا۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 16 نومبر، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 16 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست وگریباں، یہ عمران خان کو کیا رہا کرائیں گے؟ خواجہ آصف
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست وگریباں، یہ عمران خان کو کیا رہا کرائیں گے؟ خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا پوری پارٹی دست وگریباں ہے، یہ عمران خان کو کیا رہا کرائیں گے؟

Web Desk17 نومبر، 2026
اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد کے باعث ہوئی
پاکستان

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد کے باعث ہوئی

اسلام آباد میں سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق تشدد سے شدید سوزش، خون کے لوتھڑے اور کارڈیو پلمونری اریسٹ موت کی وجہ بنے۔ پولیس نے مبینہ تشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈا بھی برآمد کرلیا

Web Desk17 نومبر، 2026
فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم
پاکستان

فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ واکر نے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

Web Desk17 نومبر، 2026