وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

W
Web Desk
24 نومبر، 2026
پشاور میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کمانڈر تاج محمد عرف شینے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا

پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق علاقے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر تاج محمد عرف شینے کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول، ایک دستی بم، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے 2 سے 3 ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی کو دہشت گردی کے ممکنہ منصوبوں کی روک تھام کے سلسلے کی اہم کارروائی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 نومبر، 2026 کو 05:49 AM

آخری تدوین: 24 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین