پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی کوشش ناکام ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھامس میسی کے سوا تمام ری پبلکن ارکان نے ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق تھامس میسی کے علاوہ تمام ری پبلکن ارکان نے ہیگسیتھ کی حمایت میں ووٹ دیا۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا اور ایران میں کامیابیاں، امریکی فوج میں تاریخی بھرتیاں اور فوج میں شمولیت کے لیے طویل انتظار کی فہرستیں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کی اہم وجوہات ہیں۔

ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے غیر معمولی جذبے کو بھی سراہتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کو محب وطن امریکی قرار دیا۔
ٹرمپ کا ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کے استعمال کا الزام
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایوان نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر سیاسی مقاصد کے لیے امریکی اداروں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روکنا ضروری ہے۔
ٹرمپ نے میک امریکا گریٹ اگین کا نعرہ بھی دہرایا
امریکی صدر نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک بار پھر اپنا معروف سیاسی نعرہ ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ (MAGA) دہرایا۔
واضح رہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد ہوئی تھی۔ قرارداد ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی۔
شائع ہوا: 11 نومبر، 2026 کو 04:56 AM
آخری تدوین: 11 نومبر، 2026



