وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر اہم بریفنگ

W
Web Desk
20 مئی، 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی پر اہم بریفنگ

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ میں پاکستان بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جبکہ لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے متعدد شرکاء نے آن لائن بھی پروگرام میں حصہ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی داخلی صورتحال، قومی سلامتی، سکیورٹی چیلنجز اور انفارمیشن وارفیئر سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اکیڈیمیا کے کردار، نوجوان نسل کی رہنمائی اور قومی بیانیے کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

خصوصی نشست میں شریک وائس چانسلرز اور اساتذہ نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کے لیے ہمیشہ قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کو عظیم کامیابی پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت حاصل ہوئی اور قوم کو ملکی دفاع کے مضبوط ہاتھوں میں ہونے پر مکمل اعتماد ہے۔

شرکاء نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی پاک فوج پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو منفی پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنے اور درست معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے اس نشست سے واضح رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔

ورکشاپ کے دوران اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے جامع آگہی فراہم کی گئی۔ شرکاء کے مطابق افواجِ پاکستان اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو قومی معاملات سے مؤثر انداز میں آگاہ رکھا جا سکے۔

ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی یکجہتی اور مؤثر ابلاغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 02:03 PM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد
تازہ ترین

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا نیوز ویک میں مضمون، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی الزامات مسترد

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے نیوز ویک میں مضمون لکھ کر سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی الزامات کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور مؤثر اور قانونی طور پر نافذ العمل ہے، یکطرفہ معطلی کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں

Web Desk29 اگست، 2026
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا
معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 454 ڈالر پر آگیا

Web Desk29 اگست، 2026
زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم
تازہ ترین

زیلنسکی کا یوکرینی فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا حکم

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے فوج کو روس کے خلاف طویل فاصلے تک ڈرون حملوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے روزانہ کم از کم ایک ہزار ڈرون حملوں کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زیلنسکی نے امریکی انٹیلی جنس سربراہ کے مبینہ دورۂ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا

Web Desk29 اگست، 2026