وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سے مذاکرات جاری، انجام کوئی نہیں جانتا: صدر ٹرمپ

W
Web Desk
3 جون، 2026
ایران سے مذاکرات جاری، انجام کوئی نہیں جانتا: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور رابطے برقرار ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدے کی ضرورت ناگزیر ہے، تاہم مذاکرات کا حتمی نتیجہ کیا ہوگا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم اس وقت کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ ان بات چیت کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور ایران نے چند روز قبل ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات بند کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے مسلسل برقرار ہیں اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق مذاکرات کے نتائج کے بارے میں فی الحال کوئی حتمی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی، تاہم ایران کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت میں ایک معاہدہ طے کیا جائے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی انداز میں معاملات چلا رہا ہے اور اب یہ صورتحال مزید برقرار نہیں رہ سکتی۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، جبکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیاسی اور سفارتی حلقوں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے عالمی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 جون، 2026 کو 03:15 AM

آخری تدوین: 3 جون، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ
تازہ ترین

امریکی انتخابات میں مداخلت کا خدشہ، کیلیفورنیا کے گورنر کا ججوں کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف خبردار رہنے کا مطالبہ

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے امریکی ججوں کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ وسط مدتی انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ ضبط کرنے کے لیے عدالتی وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرسکتی ہے

Web Desk1 نومبر، 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل 5 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد شہری ووٹ ڈال چکے ہیں، جس کے بعد 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Web Desk1 نومبر، 2026
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے،  صدر ڈونلڈ ٹرمپ
تازہ ترین

ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی باقی ہے، ضرورت پڑنے پر 10 منٹ میں حملہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی

Web Desk1 نومبر، 2026