وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات، ایران سے متعلق آپشنز پر غور

W
Web Desk
18 مئی، 2026
ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے اہم ملاقات، ایران سے متعلق آپشنز پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کے اہم اجلاس میں ایران سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا۔ رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے ممکنہ حملوں کیلئے عسکری منصوبے تیار کر رکھے ہیں

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اجلاس میں نائب صدر، وزیر خارجہ، سی آئی اے ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جہاں ایران جنگ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ ملاقات ورجینیا میں قائم اپنے گالف کلب میں دورۂ چین سے واپسی کے بعد کی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے قومی سلامتی ٹیم کا ایک اور اہم اجلاس بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر ایران کے خلاف عسکری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تو پینٹاگون نے مختلف فوجی منصوبے پہلے ہی تیار کر رکھے ہیں۔ ان منصوبوں میں ایران کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر محدود حملوں کے آپشنز بھی شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کی سرگرمیوں کے تناظر میں مختلف سفارتی اور عسکری امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ خطے میں طاقت کے توازن، عالمی توانائی کی صورتحال اور اتحادی ممالک کے ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 مئی، 2026 کو 06:01 AM

آخری تدوین: 18 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
امریکا

امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت

آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو نے امریکی فوج کے کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سزائے موت کی براہ راست نشریات کے مجوزہ منصوبے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی
امریکا

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی رہائش گاہ پر تلاشی

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں واقع رہائش گاہ پر تلاشی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کا تعلق امیگریشن دستاویزات سے ہے، تاہم حکام نے تفصیلات جاری نہیں کیں اور کسی جرم کے ثابت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

محمد نعیم اختر13 اکتوبر، 2026
ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا
امریکا

ٹرمپ نے ایران کی روس اور چین سے مدد لینے کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر مدد فراہم کیے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ماسکو یا بیجنگ نے تہران کی مدد کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے

Web Desk13 اکتوبر، 2026