وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لاہور میں منشیات فروش پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

W
Web Desk
14 مئی، 2026
لاہور میں منشیات فروش پنکی کے نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات

لاہور میں سرگرم مبینہ منشیات فروش "پنکی" کے نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں سابق پولیس اہلکاروں سے روابط اور منشیات سپلائی کے منظم نظام کا ذکر کیا گیا ہے۔

(لاہور )ذرائع کے مطابق مئی 2024 میں پولیس نے "جارڈن گینگ" کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔ انہی ملزمان کی نشاندہی پر پنکی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ حراست ملزمہ نے ایک سابق پولیس انسپکٹر سے تعلقات استوار کیے اور مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر رہائی حاصل کی۔ بعد ازاں اس نے منشیات فروشی کیلئے اپنا الگ نیٹ ورک قائم کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق پنکی اپنے مبینہ شوہر، جو سابق پولیس انسپکٹر بتایا جا رہا ہے، کی مدد سے گرفتاری سے بچتی رہی، جبکہ اس کا بھائی ریاض بلوچ اور دیگر ساتھی مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ نے شناخت چھپانے اور ریکارڈ سے بچنے کیلئے مبینہ طور پر اپنے فنگر پرنٹس تیزاب کے ذریعے مٹا دیے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور مالی روابط کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 مئی، 2026 کو 03:37 PM

آخری تدوین: 14 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ
تازہ ترین

پاک فوج کا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ER) کا کامیاب تجربہ

پاک فوج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو (ای آر) کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید نیویگیشن سسٹم اور ایونکس سے لیس میزائل دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی توسیع شدہ رینج سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی میں اضافے کی توقع ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی

Web Desk13 اکتوبر، 2026
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت
پاکستان

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی شرکت

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب مشاق تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افسران کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

Web Desk13 اکتوبر، 2026
فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت
پاکستان

فیصل واوڈا کا پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت

سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے فیصلے کی حمایت کی۔ فیصل واوڈا نے دہشت گردی کے خاتمے، فیلڈ مارشل کی حمایت، گورنر فیصل کریم کنڈی کی ذمہ داریوں اور آئندہ 60 دن میں نتائج سامنے آنے کے حوالے سے اہم بیانات دیے۔ مزید تفصیلات جانیے اس خبر میں۔

Web Desk13 اکتوبر، 2026