وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 10 افراد زخمی، تحقیقات شروع

W
Web Desk
24 مئی، 2026
کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 10 افراد زخمی، تحقیقات شروع

کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا اچانک ہوا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 04:45 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب
صفحہ اول

بیرسٹر گوہر کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان، محسن نقوی کو جواب

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ محسن نقوی کو اندرونی باتیں سامنے نہ لانے کا مشورہ، مذاکرات کی تفصیلات منظرِ عام پر لانے کا بھی عندیہ دے دیا

Web Desk14 اکتوبر، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد
صفحہ اول

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو بڑا عدالتی دھچکا، سزا معطلی کی درخواست مسترد

190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس باقر نجفی پر مشتمل بینچ کا فیصلہ، بشریٰ بی بی کے وکیل نے طبی مسائل اور خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی اپیل کی تھی

Web Desk14 اکتوبر، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات۔ پاکستان اور روس کا سکیورٹی تعاون اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، روسی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

Web Desk14 اکتوبر، 2026